‫‫کیٹیگری‬ :
04 February 2018 - 15:42
News ID: 434902
فونت
آغا سید حسن الموسوی الصفوی :
جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ نے کہا کہ خواتین جس قدر با اخلاق، دور اندیش اور فرض شناس ہوں اُس قدر اصلاح معاشرے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔
حجت الاسلام  سید حسن الموسوی الصفوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے خاتون جنت، سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت پاک کی پیروی کو ایک صالح معاشرے کی تشکیل اور سماجی بدعات کے سدباب کیلئے ناگزیر قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی سماج یا معاشرے کے بناو بگاڑ میں خواتین کا اہم کردار ہوتا ہے اور خواتین جس قدر با اخلاق، دور اندیش اور فرض شناس ہوں اُس قدر اصلاح معاشرے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

مرکزی امام باڑہ بڈگام میں ایام فاطمیہ (س) کے سلسلے میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید حسن نے کہا کہ موجودہ مہذب اور ترقی یافتہ دنیا ابھی تک خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

اسلام نے عورت کے تحفظ کیلئے جس ضابطے کا تعین کیا ہے اگر دنیا اُس پر عمل پیرا ہونے کیلئے آمادہ ہوجائے تو یقینی طور پر صنف نازک کے مقام اور منزلت اور تحفظ کے تقاضے پورا کئے جاسکتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬