محمود عباس:
فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین میں امریکہ ثالث کا کردار ادا نہیں کررہا بلکہ اسرائیل کی طرفداری اور جانبداری کررہا ہے لہذآ امریکہ مسئلہ فلسطین میں کوئی کردار ادا نہیں کرسکتا۔
رسا ںیوز ایجنسی کی الیوم السابع رپورٹ کے مطابق، فلسطینی صدر محمود عباس نے رام اللہ میں " بیت المقدس اسلامی جوانوں کے دارالحکومت " نامی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین میں امریکہ ثالث کا کردار ادا نہیں کررہا بلکہ وہ اسرائیل کی طرفداری اور جانبداری کررہا ہے لہذا امریکہ مسئلہ فلسطین میں کوئی کردار ادا نہیں کرسکتا۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ بیت المقدس کے بارے میں اصل فیصلہ کرنے والے فلسطینی عوام ہیں اور وہ ہرگز بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرارنہیں دیں گے کیونکہ یہ شہر عربی، اسلامی اور عیسائی ہے۔
فلسطینی صدر نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کا حامی اور طرفدار ہے لہذآ اسے مسئلہ فلسطین کے بارے میں اب ثالثی کا کوئی حق نہیں ۔ محمود عباس نے کہا کہ ہم اپنی جگہ کسی کو فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے