07 February 2018 - 13:21
News ID: 434937
فونت
ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی برائے عالمی امور نے صیہونی مخالف جدوجہد جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔
حسین امیرعبداللہیان

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کے جنرل سکریٹری اور عالمی امور ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی حسین امیر عبداللہیان نے تہران میں فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے نمائندے ناصر ابو شریف کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ایران میں منعقدہ اسلامی پارلیمانی اسپیکروں کی حالیہ مشترکہ کانفرنس میں القدس اور مسئلہ فلسطین کی بھرپور حمایت کا اعلان قابل اطمینان ہے.

اس موقع پر انہوں نے غاصب صہیونی حکومت کے خلاف مزاحمتی گروہوں کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت سے مقابلے کا راستہ مزاحمت و استقامت ہے۔

امیرعبداللہیان نے کہا کہ نئی پابندیوں سے امریکہ کا مقصد روس، حزب اللہ اور حماس کی تحریکوں پر دباؤ ڈالنا ہے مگر اس کے ایسے اقدامات تمام ممالک اور گروپ کے مستحکم عزم اور ارادے کی مزید مضبوطی کا باعث بنیں گے.

ناصر ابوشریف نے عشرہ فجر کی آمد اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ غزہ پٹی میں انسانی صورتحال بہت ہی تشویشناک ہے اور محاصرے کی وجہ سے تمام ہسپتالوں کو ضروری طبی اشیاء کی کمی کا سامنا ہے.

انہوں نے فلسطین اور القدس کی حمایت کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم اور مزاحمتی گروپ کی جانب سے صیہونیوں کے خلاف مقابلہ مضبوط عزم کے ساتھ جاری رہے گا./۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬