07 February 2018 - 13:18
News ID: 434936
فونت
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور یوتھ تنظیموں کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر یوم کشمیر منایا گیا اور کراچی پریس کلب تا اسکاؤٹس ہیڈ کوارٹر تک ’’یکجہتی کشمیر و فلسطین مارچ‘‘ کیا گیا۔
بیت المقدس

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، احتجاجی مارچ میں رہنماؤں نے فلسطین کے مسائل کے حل اور جد وجہد آزادی کی مکمل سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

یکجہتی کشمیر و فلسطین مارچ کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر اور فلسطین میں جاری مظالم کے خلاف نعرے درج تھے، اسی طرح بینرز اور پلے کارڈز پر فلسطینیوں اور کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی پر مبنی نعرے بھی درج تھے ۔

یکجہتی کشمیر و فلسطین مارچ سے سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر ہاشمی، جعفریہ الائنس کے سربراہ سینیٹرعلامہ عباس کمیلی، متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر (ر) قمرعباس، پاکستان میں مقیم فلسطینی طلباء کے صدر محمد زیدان، آئی ایس او کے رہنما محمد عباس، صابر ابو مریم و دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کشمیر و فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور غاصب صیہونی ریاست ایک جعلی ریاست ہے جبکہ غاصب اسرائیل کا وجود نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے ۔

رہنماؤں نے حالیہ دنوں امریکی صدر کی جانب سے القدس کے بارے میں دیے جانے والے بیان کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ القدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے۔

مقررین کا کہنا تھاکہ اقوام متحدہ کشمیر و فلسطین کے مسائل کے لئے سنجیدہ کردار ادا کرے اور عالمی برادری ان مسائل کے حل کے لئے دوہرا معیار ترک کرتے ہوئے ایکشن لے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬