‫‫کیٹیگری‬ :
16 February 2018 - 20:34
News ID: 435053
فونت
آئی ایس او کے زیراہتمام ؛
این ایم یو کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مسعود ہراج نے امام حسین علیہ السلام اور اُن کے رُفقاء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام وہ عظیم ہستی ہیں جن کے ماننے والے صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام مذاہب میں آپ کی شخصیت مقدس ہے۔
یوم حسین/ ملتان پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن (نشتر میڈیکل یونیورسٹی یونٹ) کے زیراہتمام 44 ویں سالانہ ''امام حسین علیہ السلام کانفرنس'' کی تقریب کا انعقاد آڈیٹوریم ہال میں کیا گیا، کانفرنس میں طلباء و طالبات، اساتذہ، پروفیسرز، ڈاکٹرز اور تنظیمی شخصیات کی بڑی تعداد شریک تھی، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رُکن نظارت حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عقیل موسیٰ، سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی، ڈویژنل صدر ڈاکٹر موسیٰ کاظم، نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مسعود ہراج، پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ، پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی، پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ ظفر، ڈاکٹر عباس نقوی، ڈاکٹر سجاد حیدر رضا، ڈاکٹر مشتاق، ڈاکٹر عبدالجبار، ڈاکٹر شاہد منصور نظامی سمیت دیگر طلباء و طالبات نے خطاب کیا۔

حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عقیل موسیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیمی اداروں میں روحانی محافل کا انعقاد ایک مستحسن عمل ہے، اگر ہمارے نوجوان مقصد کربلا اور فکر کربلا کو سمجھیں اور اُس پر عمل کریں تو جنت نظیر معاشرہ بن سکتا ہے، امامیہ جوانوں کا تعلیمی اداروں میں اسلامی اقدار کا احیاء خوش آئند عمل ہے، نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مسعود ہراج نے امام حسین علیہ السلام اور اُن کے رُفقاء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام وہ عظیم ہستی ہیں جن کے ماننے والے صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام مذاہب میں آپ کی شخصیت مقدس ہے، آپ نے میدان کربلا میں جو قربانی پیش کی وہ صرف مسلمانوں کے لیے ہی نہیں بلکہ انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے، دنیا میں جہاں بھی حریت پائی جاتی ہے وہ حسینیت سے متاثر ہیں، امام حسین دنیا بھر کے مظلوموں اور کمزروں کے اُمید ہیں، ہمیں بھی اپنے اداروں اور زندگیوں میں فکر حسین علیہ السلام کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ آخر مین آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر موسیٰ کاظم نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا، مہانوں میں یادگاری شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬