‫‫کیٹیگری‬ :
22 February 2018 - 10:49
News ID: 435116
فونت
حجت الاسلام احمد اقبال رضوی :
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل نے کہا کہ پروردگار کا کرم ہے کہ پاکستان میں مومنین و مومنات ایام فاطمیہ کی مجالس عزا بھرپور انداز میں منا رہے ہیں ۔
 سید احمد اقبال رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین سندھ اور دعا کمیٹی سولجربازارکے زیراہتمام ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل اور مجلس شہادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہراؑ کا محفل شاہ خراسان روڈ پر انعقاد ہوا جس میں مجلس عزا سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل حجت الاسلام احمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروردگار کا کرم ہے کہ پاکستان میں مومنین و مومنات ایام فاطمیہ کی مجالس عزا بھرپور انداز میں منا رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب یہ ایام فاطمیہ عاشور کی طرح منایا جائے گا ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلمان جناب سیدہ کی ذات کو آئیدیل بنالیں تو عدل وانصاف سے یہ معاشرہ پر ہوجائے گا ۔

حجت الاسلام احمد اقبال نے امام زمانہ ؑ کا فرمان بھی اس زمن میں نقل کیا کہ میری جدہ سیدہ فاطمہ کی ذات میرے لئے آئیڈیل ہے جناب سیدہ کی عظمت یہ ہے کہ وہ قیامت میں جس کی شفاعت کریں گی وہ بہشت میں جائے گا، آج اگر ہم بی بی سیدہ کے راستے پر چلتے ہیں تو خدا ہمیں فضیلتیں اور بلندی بھی عطا کرے گا ۔

انہوں مزید کہا کہ خاتون جنت حضرت فاطمہ بلند سیرت و کردار اور اعلیٰ اقدار کی مالک تھیں حضرت فاطمہ صبر و تحمل کا پیکر ہونے کے ساتھ ساتھ عظیم مجاہدہ تھیں آپ نے رسول اکرم ؐ اور حضرت امام علی علیہ السلام کے شانہ بشانہ دین کی تبلیغ و ترویج کے فرائض انجام دے ،اختتام مجلس  پر نوحہ خوانی وجاہت حسین نگری ، رضی جعفری، ماتم داری انجمن فدائیان امام زمانہ ؑ اور انجمن جانثاران قاسم نے کی ،مومنین و مومنات میں نیاز بھی تقسیم کی گئی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬