‫‫کیٹیگری‬ :
28 February 2018 - 20:37
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 435201
فونت
علمائے بحرین نے آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت کے فیصلوں کو دین اسلام اور عدل و انصاف کے بنیادی اصولوں کے منافی قرار دیا ہے۔
علمائے بحرین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منامہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق علمائے بحرین نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے حکومت مخالفین کے خلاف جو فیصلے صادر کئے ہیں، وہ لوگوں کی جان اور عزت و ناموس کے تعلق سے دین اسلام کے بنیادی ترین اصولوں کو پامال کئے جانے کے مترادف ہیں۔

علمائے بحرین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایذا رسانی کے ذریعے لئے گئے اعترافی بیان کی بنیاد پر سزائے موت دینے، شہریت سلب کرنے، خواتین کو جیلوں میں بند کرنے اور آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت کے دیگر ظالمانہ فیصلے عدل و انصاف کے بنیادی اصولوں پر بھی پورے نہیں اترتے۔

 یاد رہے کہ بحرین کی اپیل کورٹ نے منگل کے روز ملک کے مزید دو انقلابی نوجوانوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ ان نوجوانوں پر ایک پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ہونے کے جھوٹے الزام کے تحت مقدمہ چلایا گیا تھا۔

بحرین کی نمائشی عدالت نے اسی طرح دو دیگر بحرینی نوجوانوں کو عمر قید اور پانچ نوجوانوں کو تین سے سات سال تک قید کی سزائیں سنائی ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬