‫‫کیٹیگری‬ :
05 March 2018 - 01:30
News ID: 435251
فونت
حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم:
حزب الله لبنان کے نائب جنرل سکریٹری نے کہا: علاقہ کی تمام مشکلات کی بنیاد کینسر کا ٹیومر غاصب صھیونیت ہے ۔
شیخ نعیم قاسم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کے نائب جنرل سکریٹری حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے المجتبی کمپلیکس بیروت میں ایک ثقافتی پروگرام کے اختتامیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہمارے علاقہ میں غاصب صھیونیت نامی کینسر کا ٹیومر موجود ہے کہ جو تمام عرب اور مسلم ممالک کی مشکالت کی بنیاد ہے ، امریکا اور اس کے اتحادی فقط غاصب صھیونیت کو بچانا چاہتے ہیں ولو پوری دنیا کے ممالک مٹ جائیں ۔

انہوں نے مزید کہا: فلسطینیوں کو علاقہ سے نکالنے اور علاقہ کے بحرانی حالات کی وجہ یہی غاصب صھیونیت ہے ، نیز امریکا اور بعض مغربی اور عرب ممالک کے مورد حمایت تکفیروں کی بھی موجودگی کا مقصد غاصب صھیونیت کو امنیت فراھم کرنا ہے ۔

حزب الله لبنان کے نائب جنرل سکریٹری نے شام ، عراق ، یمن اور لبنان کی جنگ اور ویرانی کو صھیونی غاصبوں کی جنایت کا حصہ بتایا اور کہا: سعودیہ بھی انہیں اھداف کے تحت غاصب صھیونیت کی خدمت گزاری میں مصروف ہے اور پوری توانائی کے ساتھ دشمن سے دوستانہ تعلقات قائم کرنے نیز استقامتی پیلٹ فارم سے مقابلہ کرنے میں مصروف ہے ۔/۹۸۹/ ف۹۷۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬