‫‫کیٹیگری‬ :
06 March 2018 - 17:09
News ID: 435269
فونت
حجت الاسلام سید عمار حکیم:
قومی اتحاد پارٹی کے سربراہ نے بغداد میں موجود جاپان کے سفیر سے ملاقات میں بیان کیا کہ آئندہ الیکشن، عراق میں نئی طاقتور حکومت کی تشکیل کا زمنیہ فراھم کرے گا ۔
حجت الاسلام سید عمار حکیم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قومی اتحاد پارٹی کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم نے بغداد میں موجود جاپان کے سفیر سے ملاقات میں کہا: عراق اور جاپان کے تعلقات کو مختلف میدانوں میں بڑھا جائے نیز اس میں استحکام لایا جائے ۔

انہوں نے «عراق کی تعمیر نو» کے عنوان سے کویت میں کچھ دنوں پہلے ہونے والی نشست کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اس نشست میں ہم مختلف ممالک کی جانب سےعراق کی حمایت میں مثبت نظریات کے شاھد تھے ۔

قومی اتحاد پارٹی کے سربراہ نے بیان کیا: ایک طاقتور حکومت کی تشکیل کے بعد عالمی و علاقائی تعلقات میں افزودگی کے ذریعہ عوام کی خدمات میں بہتری آئے گی اور عراق کو ترقی ملے گی ۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ملت عراق ایک نئے مرحلہ میں داخل ہورہی ہے ، فرزندان ملت کی تمام آرزوں اور امیدوں کی تکمیل تمام سیاسی پارٹیوں کا وظیفہ ہونا چاہئے کہا: آئندہ الیکشن، عراق میں نئی طاقتور حکومت کی تشکیل کا زمنیہ فراھم کرے گا ۔ /۹۸۹/ ف۹۷۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬