‫‫کیٹیگری‬ :
28 March 2018 - 15:30
News ID: 435435
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
حضرت آ‌یت الله مکارم شیرازی نے کہا : مغربی دنیا نے ایران فوبیا کو اپنی سرگرمیوں کا حصہ قرار دے دیا ہے ، علاقہ کے ممالک کو ایران کے مضبوط ہونے کا خوف دلا کر انہیں اپنے اسلحے فروخت کرنے میں مصروف ہیں ۔
آیت الله مکارم شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے آج اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو مسجد آعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ کی شرکت میں منعقد ہوا، کہا : عصر حاضر کی سب سے بڑی مصیبت حکمرانوں کی دوگانگی اور منافقت ہے ۔

انہوں ںے کہا: دور حاضر میں دنیا پر ان لوگوں کی حکمرانی ہے جو بظاھر انسانی حقوق ، عدل و انصاف ، حق و حقیقت اور نظم و ضبط کے حامی ہیں مگر باطنا ان تمام باتوں کے مخالف اور انسانی حقوق کے دشمن ہیں ، مغربی دنیا فقط و فقط اپنے منافع کی تکمیل میں مصروف ہے انہیں دوسروں کی بے چارگی اور مشکلات سے کوئی واسطہ و سروکار نہیں ہے ۔

آیت الله مکارم شیرازی نے کہا: یہ لوگ ایک طرف یہ کہتے ہیں کہ ہم نے داعش کے خلاف اتحاد بنایا ہے مگر خود دھشت گردوں کے حامی و ناجی ہیں ، مغربی کہتے ہیں کہ ہم ویرانہ کے مخالف اور آبادی کے مددگار ہیں مگر خود ویرانی کا سبب ہیں ، موجودہ دنیا کی سب سے بڑی مصیبت دوگانگی اور منافقت ہے ، یہ لوگ دنیا کو بھی مٹا کر راہ راست پر نہیں آسکتے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬