‫‫کیٹیگری‬ :
29 March 2018 - 14:23
News ID: 435439
فونت
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام مبارک موسوی پر قاتلانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
حجت الاسلام سید مبارک موسوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام مبارک موسوی پر قاتلانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

حجت الاسلام مبارک موسوی کے سکیورٹی گارڈ نے ملزم کو دبوچ لیا۔ ملزم رحمان عزیز ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ واقعہ تھانہ اسلام پورہ کی حدود میں پیش آیا۔ ملزم سےبیریٹا 9mm پستول بھی برآمد کر لیاگیا۔

حجت الاسلام مبارک موسوی کے محافظوں نے مبینہ دہشت گرد کو اسلام پورہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے رات گئے ملزم کو رہا کر دیا تھالیکن میڈیا پر خبر نشرہونے کے بعد پولیس نے مبینہ حملہ آورکو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬