رجب طیب اردوغان :
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلیوں کے حالیہ مظالم پر عکس العمل پیش کرتے ہوئے اسرائیل کو دہشت گرد ریاست بتایا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت پر ترک صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردوں سے لڑ رہے ہیں، اسرائیل کو دہشتگردوں سے واسطہ نہیں کیونکہ وہ خود ایک دہشتگرد ریاست ہے، مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق جو فیصلہ اسرائیل نے لیا اس کا جواب انہیں اقوام متحدہ میں مل گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو کیمیائی ہتھیاروں کا حصول بند کرنا ہوگا، یہ ہتھیار ان کے کسی کام نہیں آئیں گے، اسرائیل ایک قابض ریاست ہے، اس نے فلسطین پر قبضہ کیا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے جمعہ کو غزہ میں یوم الارض کے موقع پر فائرنگ کر کے سترہ فلسطینی مظاہرین کو شہید اور پندرہ سو سے زائد کو زخمی کیا تھا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے