01 April 2018 - 11:22
News ID: 435457
فونت
آیت الله علما نے تاکید کی ؛
آیت الله علما نے اس اشاہ کے ساتھ کہ رہبر معظم کی حکیمانہ ہدایت پر عمل ملک کی تمام مشکلات سے نجات کا بہترین راستہ ہے بیان کیا : ملک میں جو عظیم دولت پائی جاتی ہے اس کا صحیح استفادہ اور صحیح مینیجمنٹ ملک کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے استفادہ کیا جانا چاہئے ۔
آیت الله علما

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق کرمانشاہ کے امام جمعہ اور اس صوبے میں ولی فقیہ کے نمائندے آیت الله علما نے قائد انقلاب اسلامی کی طرف سے نئے سال کی نام گزاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : قائد انقلاب اسلامی نے کلی سیاست مشخص کر دیا ہے اور یہ ہم لوگوں کو چاہیئے کہ بہترین منصوبہ بندی کے ذریعہ اس امر کو عملی صورت میں پیش کریں ۔

کرمانشاہ کے امام جمعہ نے وضاحت کی : قائد انقلاب اسلامی کی رہنمائی مشکلات سے نجات پانے کا بہترین راہکار ہے اور ہم لوگوں کو چاہیئے کہ ان کی ہدایت و رہنمائی کو عملی جامعہ پہنائیں ۔

کرمانشاہ صوبے میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے یاد دہانی کی : ہمارے ملک میں جو عظیم دولت پائی جاتی ہے اس کا صحیح استفادہ اور صحیح مینیجمنٹ ملک کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے استفادہ کیا جانا چاہئے ، خوشی کی بات ہے کہ ہمارے ملک میں معدن و تیل و گیس کی عظیم دولت خداوند عالم کی طرف سے عنایت کی گئ ہے ۔

آیت الله علما نے بیان کیا : ہمارے ملک کے شایا نشان نہیں ہے کہ ملک میں اس قدر عظیم دولت و ثروت ہونے کے باوجود دوسروں کے محتاج ہوں بلکہ ہم لوگوں کو بہترین مصوبہ بندی کے ذریعہ اس ثروت کا بہترین طریقہ سے استفادہ کرنا چاہیئے ۔ /۹۸۹/ف۹۷۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬