02 April 2018 - 11:48
News ID: 435466
فونت
یمنی فورسز نے سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے جنوبی علاقہ جازان میں بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے جبکہ گذشتہ دو دنوں میں سعودی عرب کے ۱۲ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
 میزائل

رسا ںیوز ایجنسی کی رائٹرز سے رپورٹ کے مطابق، یمنی فورسز نے سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے جنوبی علاقہ جازان میں بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے جبکہ گذشتہ دو دنوں میں سعودی عرب کے 12 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق میزائل حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں ۔ اس سے قبل سعودی عرب کی سرکاری خبـررساں ایجنسی واس نے سعودی عرب کے 5 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ سعودی ذرائع کے مطابق گذشتہ دو دنوں میں سعودی عرب کے 12 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

عرب ذرائع کے مطابق یمن کے نہتے عوام سعودی عرب اور اس کے دس اتحادی ممالک کے مظالم کا گذشتہ تین سال سےمقابلہ کررہے ہیں ۔ سعودی عرب کی یمن پر کھلی جارحیت کو تین سال مکمل ہوگئے ہیں اس دوران 35 ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی ملین افراد بے گھر ہوگئے ہیں  سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں امریکہ اور اسرائیل کی حمایت بھی حاصل ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬