رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین قم ایران کے مشھور مقرر حجت الاسلام والمسلمین سید حسین مؤمنی نے حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی شھادت کی مناسبت سے بیت حضرت آیت اللہ وحید خراسانی میں ہونے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا: حضرت زینب نفس مطمئنہ کی مالک تھیں ۔
انہوں نے سوره توبہ کی 72 ویں آیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: خدا کے وعدے میں کوئی تبدیلی نہیں ، خداوند متعال نے مومنین سے وعدہ کیا ہے کہ بہشت ان کا مسکن ہے اور وہ اس میں تا ابد رہیں گے ۔
حجت الاسلام والمسلمین مؤمنی نے مزید کہا: اگر انسان مقام رضوانِ الهی تک پہونچ جائے تو گویا وہ بالاترین مرتبہ تک پہونچ گیا ہے ، مقام رضوانِ الهی تمام نعمتوں سے بالاتر ہے کیوں کہ یہ وہ منزل ہے جہاں خدا، سے انسان کاملا راضی ہوجاتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: کربلا میں امام حسین(ع) اور ان کے اهل بیت سلام اللہ علیھم کا خدا سے ایک لمحے کو بھی اعتبار نہیں اٹھا اور شک و تردید میں مبتلا نہیں ہوئے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۹