‫‫کیٹیگری‬ :
04 April 2018 - 10:57
News ID: 435479
فونت
حجت الاسلام علی رضوی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل نے دہشتگرد اور تکفیری عناصر کا گھیرا تنگ کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ۔
حجت الاسلام آغا علی رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے ایک اہم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ چلاس جی بی کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جب دہشتگردوں نے خطے میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی بھرپور کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن اور اسلام دشمن طاقتیں چاہتی تھیں کہ سانحہ چلاس کی آڑ میں خطے میں بے چینی پھیلے اور فرقہ واریت کو ہوا ملے، لیکن خطے کے عوام نے صبر اور بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن و اتحاد کو قائم رکھا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اور تکفیری عناصر کا گھیرا تنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا تعلق کسی بھی اسلامی مذہب و مکتب سے نہیں ہوسکتا۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ سانحہ چلاس کے اصل مجرموں کو تاحال سزا نہ ملنا انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ جی بی کے تمام مکاتب فکر کو دہشتگردوں، قاتلوں اور تکفیریوں کے خلاف مزید متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ دنیا بھر کی دہشتگرد طاقتوں کی نظریں یہاں پر ہیں۔ دشمن کی کوشش ہے کہ شاہراہ ریشم کو ناامن بناکر اپنے مذموم مقاصد حاصل کریں۔ گلگت بلتستان کا پورا خطہ چلاس سے ہنزہ اور غذر سے گانچھے تک محب وطن اور پرامن عوام کی سرزمین ہے۔ یہاں کا امن کہیں سے خیرات میں نہیں ملا بلکہ جب کبھی یہاں ناامنی ہوئی اس میں بیرونی عناصر ملوث پائے گئے۔ آج بھی پورا خطہ امن کا گہوارہ ہے اور تمام مکاتب فکر ملکر دہشتگردوں کے خلاف قیام کے لیے آمادہ و تیار ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ چلاس کے مجرموں کے حوالے سے ہونی والی تحقیقات کو سامنے لائی جائے اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬