‫‫کیٹیگری‬ :
03 April 2018 - 12:10
News ID: 435474
فونت
حجت الاسلام آغا علی رضوی :
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سربراہ نے روندو میں جشن میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام علیؑ کی زندگی مینارہ نور اور ہدایت ہے۔
حجت الاسلام آغا علی رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سربراہ نے روندو میں جشن میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام علیؑ کی زندگی مینارہ نور اور ہدایت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام علیؑ کی زندگی ظالموں کی مخالفت اور مظلوموں کی حمایت میں گزری۔ انکی شہادت عدل کے قیام کے لیے جہدوجہد کا نتیجہ تھا ۔ مولا علیؑ کی زندگی کا ہر پہلو انسانی نجات کا ضامن ہے۔

آغا علی رضوی نے کہا کہ امام علیؑ کی ولادت کا جشن منانے کا مقصد امام کی سیرت اور انکی زندگی کے اصولوں پر عمل کرنے کا عزم کرنا ہے۔ امام نے اپنی زندگی میں معاشرے کو ظالم و مظلوم میں تقسیم کر کے واضح کر دیا کہ اگر مظلوم غیر مسلم یا کافر بھی ہو تو اسکی حمایت میں جان کی بازی لگانی چاہیے اور ظالم چاہیے مسلمان ہی کیوں نہ ہو اس کی مخالفت سے باز نہیں آنا چاہیے۔

حجت الاسلام آغا علی رضوی نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو امام علیؑ کے اس عظیم پیغام کو سمجھنے کی ضرورت ہے جس میں انہوں نے فرمایا تھا کہ حکومت کفر سے تو قائم رہ سکتا ہے مگر ظلم سے نہیں۔ اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ ظلم اور جبر کے ذریعے عوامی حقوق چھین لیں گے یہ ان کی بھول ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ کبھی گندم سبسڈی ختم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کبھی ٹیکس نافذ کیا جاتا ہے اور کبھی خالصہ سرکار کی آڑ میں عوامی اراضی چھیننے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ہم کبھی بھی حکمرانوں کو ظلم کرنے نہیں دیں گے اور ظلم کی دیوار کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہو جائے گی چاہے کسی کو بھی ناگوار گزرے ۔

آغا علی رضوی نے کہا کہ مظلوموں کو اس کا حق دینے کی تحریک شعور و آگاہی کے ساتھ شروع کی ہے اور اس راہ میں کتنی ہی قربانیاں دینی پڑے گریز نہیں کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬