04 April 2018 - 10:35
News ID: 435478
فونت
محمد جواد ظریف:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کےسربراہ اسماعیل ہنیہ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں غزہ میں صہیونی جارحیت کے نتیجے میں فلسطینیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیاکہ ایران فلسطینی عوام کی مزاحمت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا.
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محمد جواد ظریف نے گزشتہ دنوں صہیونیوں کے ہاتھوں غزہ میں نہتے شہریوں کی شہادت پر فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا.

ایران کے وزیر خارجہ نے عالم اسلام بالخصوص اقوام متحدہ پر زور دیا کہ صہیونیوں کے جرایم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی قوم کے جائز مطالبات کے حصول کے لئے اپنا کردار ادا کریں.

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطین کی حالیہ صورتحال کو اقوام متحدہ، غیروابستہ تحریک اور اسلامی تعاون تنظیم میں اٹھائےگا.اس موقع پر حماس کے رہنما نے فلسطینی قوم کی بھرپور حمایت جاری رکھنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی کا شکریہ ادا کیا.

اسماعیل ہنیہ نے غزہ میں جمعہ کے روز صہیونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی شہادت اور سیکنڑوں مظاہرین کے زخمی ہونے کے حوالے سے بھی گفتگو کی.

جمعہ کے روزہزاروں فلسطینیوں نے یو م الارض کے موقع پر پر امن  مظاہرہ کیا جس پر صیہونی فوجیوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 17 فلسطینی شہید اور 1500 کے قریب زخمی ہوئے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬