‫‫کیٹیگری‬ :
17 April 2018 - 10:09
News ID: 435590
فونت
آیت الله نوری همدانی :
حضرت ‌آیت الله نوری همدانی نے اس بیان کے ساتھ کہ کوئی شخص کفار کی حمایت و طرفداری کرے اور وہ اسلام سے محبت کا دعوا بھی کرے تو یہ ممکن نہیں ہے بیان کیا : ایسا نہیں ہو سکتا ہے کہ کوئی امریکا کا غلام ہو اور خود کو حرمین و شریفین کا خادم جانے ۔
آیت الله نوری همدانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے اس بیان کے ساتھ کہ قرآن کریم کی طرف سے تاکید کی گئی موضوعات میں سے ایک اسلام کی عزت و اقتدار کی حفاظت ہے کہا : اس موضوع کے سلسلہ میں اصول معین ہوئے ہیں اور ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے اس طرح قدم بڑھائے کہ اسلامی معاشرے کی عزت و عظمت و اقتدار دشمنوں کے سامنے محفوظ رہے ۔

انہوں نے پہلا اصول ایمان و تقوا اور معنویت جانا ہے اور وضاحت کی : دنیا کی قوموں کے درمیان مسلمانوں کو نیک ، سچا اور صحیح انسان ہونا چاہیئے ، قرآن کریم فرماتا ہے مسلمانوں کو چاہیئے کہ کبھی بھی سست و کاہل نہ ہوں اور غم و اضطراب کو خود میں جگہ نہ دے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ اگر انسان صحیح ایمان رکھتا ہو تو وہ دوسروں پر افضل ہوگا بیان کیا : دوسرا اصول علم ہے اور مسلمانوں کو چاہیئے کہ علمی میدان میں اعلی مقام پر ہوں اور ہمیشہ علم و دانش میں ترقی کی طرف گامزن رہیں ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس بیان کے ساتھ کہ دوسرے اصول جو اسلامی قوم کی عزت کی ضمانت کرتا ہے مسلمانوں کے درمیان وحدت و اتحاد ہے بیان کیا : مسلمانوں کی سماجی و معاشرتی قدرت کا دار و مدار اتحاد پر منحصر ہے اور جتنا بھی اتحاد و یکجہتی زیادہ ہوگی قدرت و طاقت بھی زیادہ ہوگا ۔/۹۸۹/ف ۹۷۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬