رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما مولانا آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کشمیر کے ابتر حالات پر شدید تنقید کی ۔
آغا سید حسن نے کہا کہ کشمیر ایک سیاسی معاملہ ہے جو ایک سیاسی حل کا متقاضی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب جبکہ بھارت اور پاکستان خطے کی دو جوہری قوتیں ہیں کشمیر کے لئے کسی فوجی حل کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔
آغا سید حسن نے شام پر امریکی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے خطے کے اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے جس سفاک ترین دہشتگرد تنظیم کو پالا پوسا تھا، اس کا صفایا دیکھ کر واشنگٹن اور اسکے خلیجی حلیفوں کی نیند اڑچکی ہے۔ شام پر جارحیت امریکہ، اسرائیل اور ان کے خلیجی حلیفوں کی بوکھلاہٹ کا ہی نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام پر آگ برسانے سے شامی عوام خوف زدہ ہوکر امریکی عزائم کے آگے سرنگوں نہیں ہوں گے بلکہ امریکی جارحیت خطے میں امریکہ نواز حکومتوں کے لئے الٹی گنتی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰