رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور مقرر حجت الاسلام والمسلمین سید حسین مؤمنی نے حرم حضرت فاطمہ معصومہ قم (س) کے شبستان امام خمینی (ره) میں آثار دعا کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: شیطانی وسوسوں سے دوری دعا کے اہم اثار ہیں ، کیوں کہ روایتوں میں آیا ہے کہ دعا، قلب انسان کو شیطانی وسوسوں سے محفوظ رکھتی ہے اور انسان کی معنوی ترقی کا سبب ہے ۔
انہوں نے صحیفہ سجادیہ کی بعضی دعاوں تشریح کرتے ہوئے کہا: قران کریم اور سیرت ائمہ معصومین علیھم السلام سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ اس کتاب کی دعائیں، انسان کی معرفت بڑھانے میں کس قدر اثر انداز ہیں ۔
حجت الاسلام والمسلمین مؤمنی نے مزید کہا: دعائے ندبہ ، کمیل اور زیارت جامعہ کبیرہ کی فراوان برکتیں اور اثار ہیں ، انہیں بنیاد پر روایتوں اور حدیثوں میں اس کتاب کی دعاوں کی بہت تاکید کی گئی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: صحیفہ سجادیہ کی دعاوں میں بہت اخلاقی مطالب بیان کئے گئے ہیں کہ جس کی ترویج معاشرہ کو برائیوں سے دور کرسکتی ہے ۔
حجتالاسلام والمسلمین مؤمنی نے اپنے بیان کے آخر میں ارادوں میں استحکام دعا کی برکتوں میں سے شمار کیا اور کہا: انسان دعا کے ذریعہ ، تعقل ، تفکر اور عمل صالح تک پہونچتا ہے البتہ شرط یہ ہے کہ دعا فقط زبان کا ورد نہ ہو۔/۹۸۸/ ن ۹۷۸