‫‫کیٹیگری‬ :
25 April 2018 - 18:49
News ID: 435699
فونت
آیت الله حکیم:
مرجع تقلید نجف اشرف نے یاد دہانی کی کہ شیعہ، حقیقی اسلام ، نبی اکرم اور ائمہ طاھرین کے پیروکار ہیں ۔
آیت الله حکیم

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، «بہار شهادت» بین الاقوامی اجلاس کے بعض مہمانوں نے مرجع تقلید نجف اشرف حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

حضرت آیت الله حکیم نے اس ملاقات میں حقیقی اور درست اسلام کی جسے پروردگار نے انسانوں کے نازل کیا ہے ، تشریح کرتے ہوئے کہا: شیعہ اُس حقیقی اسلام کے پیروکار ہیں جسے رسول اسلام اور امیرالمومنین علی علیہ السلام سے بغیر تحریف کے حاصل کیا گیا ۔

 

 

انہوں نے تاکید کی کہ حقیقی اور درست اسلام ، اس سیاسی ٹکراو سے جو اسلام کے چہرے کو مخدوش کرے اور ذاتی منافع پر استوار ہو کوسوں دور ہے ۔

اس مرجع تقلید نے واضح طور سے کہا: شیعہ دینی مراکز کو دینی مفاھیم و تعلیمات میں کسی قسم کی تبدیلی کا حق نہیں ہے بلکہ حقیقی اور درست اسلام کی حفاظت ان مراکز کی ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: گذشتہ ۱۴۰۰ برسوں میں شیعت کی کامیابی کا راز حقیقی اسلام کی پیروی ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬