حیدرالعبادی:
عراق کے وزیر اعظم نے ایک بار پھر اس عزم کااظہار کیا کہ اس ملک میں دہشتگردی کو پنپنے نہیں دیں گے۔
رسا نیوز ایجنسی کی سومریہ نیوز سے رپورٹ کے مطابق، عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کا ہرجگہ پیچھا کریں گے۔
حیدرالعبادی نے کہا کہ داعش کے خلاف فوجی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا اور عراق میں داعش کو پھر سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
شام کے امور میں عدم مداخلت پر تاکید کرتے ہوئے عراق کے وزیراعظم نے کہا کہ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے