رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے صالح الصماد کی شہادت پر تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب دونوں صالح الصماد کی شہادت کے ذمہ دار ہیں اور انھیں اس کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔
انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ شہادت شہید صالح الصماد کی دیرینہ تمنا تھی اور وہ اپنی اس آرزو تک پہنچ گئے ۔ اللہ تعالی ان پر اپنی رحمت نازل فرمائے۔
انھوں نے کہا کہ یمنی قوم کا عزم شہادت سے مزید مضبوط اور مستحکم ہوجاتا ہے اور یمنی قوم شہید صالح الصماد کی راہ پر گامزن رہےگی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے جمعرات کے دن صوبہ الحدیدہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں صالح الصماد درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔
انصار اللہ نے صالح الصماد کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صالح الصماد کی شہادت کے بعد مہدی المشاط کو انصار اللہ کی اعلی سیاسی کونسل کا نیا سربراہ منتخب کرلیا گيا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/