رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران اسلامی انقلاب فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس پر مشتمل سہ فریقی اتحاد کی شام پر جارحیت بے جا اور ایک شرمناک فعل تھا۔
یہ بات میجر جنرل محمد علی جعفری نے پیر کے روز تہران میں پاسداران انقلاب اور آرمی کے کمانڈروں کی مشترکہ نشست کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شام پر جارحیت کے بعد دنیا میں دوست اور دشمن کو یہ بات ثابت ہوگئی جب نام نہاد عالمی طاقتوں کو شکست کا سامنا ہوتی ہیں تو وہ ایسے شرمناک اقدامات کی مرتکب ہوتی ہیں۔
اعلی ایرانی کمانڈر نے کہا کہ اس جارحیت کا ایک اور مقصد یہ تھا کہ یہ نام نہاد قوتیں اپنی شکستوں کو چھپائیں تا کہ وہ دنیا کو بتائیں کہ انھیں شکست نہیں بلکہ فتح نصیب ہوئی ہے۔
انہوں نے ایران کو لاحق اندرونی اور بیرونی خطرات سے متعلق ریڈ لائن پر تبصرہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دشمن کو جیتنا نہیں چاہئے اور یہی ہماری ریڈ لائن ہے۔ ملکی نظامکو بچانے کے لئے پاسداران انقلاب اپنے خون کا نذرانہ دینے کے لئے تیار ہیں جس کا مقصد دشمن کی شکست اور اسلامی جمہوریہ ایران کی سربلندی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/