25 April 2018 - 18:10
News ID: 435697
فونت
حسن روحانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک مختلف بہانوں سے عرب ممالک کے مال و دولت کو لوٹ رہے ہیں۔
حسن روحانی

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تبریز میں عالم اسلام کے سیاحتی پائتخت کے عنوان سے منعقدہ تقریب "  تبریز 2018 " سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک مختلف بہانوں سے عرب ممالک کے مال و دولت کو لوٹ رہے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہم دنیا کے حساس علاقہ میں زندگی بسر کررہے ہیں اس علاقہ میں جاری مشکلات اور مصیبتوں کو آپ مشاہدہ کریں ۔ یمن بری طرح زخمی ہے، عراق بھی درد و رنج کے دور سے گزر رہا ہے، شام ویران ہوچکا ہے افغانستان اور شمال افریقہ میں بیشمار مشکلات موجود ہیں۔ فلسطینیوں کا صہیونیوں کے ہاتھوں آج بھی قتل عام جاری ہے ۔ مشرق وسطی کے بارے میں امریکی وائٹ ہاؤس میں فیصلے ہوتے ہیں۔ امریکہ تصور کررہا ہے کہ وہ اس خطے کے بعض علاقوں  پر اسرائیل کو ہمیشہ مسلط رکھےگا اور اس سلسلے میں اسےمدد فراہم کرتا رہےگا۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ عرب ممالک کے مال و دولت  کوامریکہ اور مغربی ممالک  بری طرح لوٹ رہے ہیں ان کی نگاہیں عرب ملکوں کے تیل اور درہم و دینا پر لگی ہیں اور عرب ممالک  کی دولت کو لوٹنے کے لئے وہ  بھیانک جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔ صدر روحانی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ ایک تاجر اور لالچی انسان ہے جو مال و دولت کے حصول کے لئے ہر حربہ سے استفادہ  کے لئے تیار ہے اسے سیاست اور انسانیت کو کوئی علم نہیں ہے اور اس کی پشت پر صہیونی لابی کا ہاتھ ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬