شھر شیروان کے عارضی امام جمعه حجت الاسلام محمود عزیزی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر گفتگو میں اعیاد شعبانیہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیمہ شعبان کے پروگراموں کو بہتر سے بہتر بنائے جانے کی تاکید کی اور کہا : محفلوں اور مجلسوں میں عوام کی شرکت اہم ہے مگر نیمہ شعبان کے پروگرامز کچھ اس طرح منعقد کئے جائیں کہ جو حضرت ولی عصر (عج) کے مورد پسند ٹھہرے ۔
انہوں نے نیمہ شعبان کے پروگراموں میں عوام اور انجمنوں کی شرکت نہایت اہم جانا اور کہا: اس پروگرام کو نقصان پہونچانے سے پرھیز کرنا چاہئے ۔
حجت الاسلام عزیزی نے کہا کہ انتظار کے صحیح معنی ، منتظر کی خصوصیت اور امام مھدی کی عالمی حکومت سے معاشرہ کو آگاہ کیا جائے ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ نیمہ شعبان مہدوی ثقافت کے ترویج کا بہترین موقع ہے مزید کہا: اس موقع پر مھدوی ثقافت سے جوانوں اور نوجوانوں کو بخوبی آشنا کیا جائے ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۹