رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ کے سیاسی امور کا اعلی مشیر حسین جابری انصاری اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
انہوں نے شام پر حالیہ فرانس برطانیہ اور امریکہ کی جارحیت کے رد عمل میں کہا کہ ان حملوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو نہیں روکا جاسکتا۔
انہوں نے کہا ان تینوں مغربی ممالک نے پہلے دن سے ہی دہشت گردوں کی حمایت کی ہیں۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری نے شام پر امریکی اور ان کے اتحادیوں کی حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان میزائلی حملوں کا اہم وجہ شامی افواج کے دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے مقابلے میں بڑی کامیابیاں تھیں۔
انہوں نے کہا کہ جارحوں کا مقصد شامی افواج کی کامیابیوں کو روکنا تھا جو اس میں ان کو کامیابی نصیب نہیں ہوئی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/