‫‫کیٹیگری‬ :
24 April 2018 - 07:57
News ID: 435684
فونت
حجت الاسلام برکت علی مطہری :
مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کے سیکریٹری جنرل ایک عالمی ایجنڈے کے تحت بھارت، امریکہ اور بعض خلیجی ریاستیں بلوچستان کے امن وامان کو تہس نہس کرنے کے درپہ ہیں ۔
حجت الاسلام برکت علی مطہری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام برکت علی مطہری نے صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ حکومت اور سکیورٹی ادارےکوئٹہ میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کیلئے موثر کرداراداکرے، تکفیری دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جلد کرفتار کرکے کیفرکردارتک پہنچایاجائے، کوئٹہ میں دن دھاڑے علی رضا اور سید زمان کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں  نے کہاکہ ایک عالمی ایجنڈے کے تحت بھارت، امریکہ اور بعض خلیجی ریاستیں بلوچستان کے امن وامان کو تہس نہس کرنے کے درپہ ہیں، کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ شہریوں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف ملک دشمن قوتوں کی ایک مذموم سازش ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ وفاقی وصوبائی حکومت، چیف جسٹس آف پاکستان ، چیف آف آرمی اسٹاف، حساس سکیورٹی ادارے فوری طور پر بلوچستان میں قیام امن اور کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ شہریوں کے قتل عام کا نوٹس لیں اور اس کے تدارک کیلئے عملی اقدامات بروئے کار لائیں ۔

حجت الاسلام برکت مطہری نے شہید علی رضا اورشہید سید زمان کے بہیمانہ قتل پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے، انہوں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور شہداءکے پسماندگان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایم ڈبلیوایم دکھ کی اس گھڑی میں آپ مظلومین کے ساتھ ہے اور قاتلوں کو انصاف کے کٹھرے تک آنے میں آپ کے شانہ بشانہ رہے گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬