‫‫کیٹیگری‬ :
26 April 2018 - 19:35
News ID: 435713
فونت
آیت الله جوادی آملی :
حضرت آیت الله جوادی آملی نے اس تاکید کے ساتھ کہ اسلامی اصولوں پر عمل کرنا بہت ساری مشکلات کو حل کرتا ہے بیان کیا : اس وقت طلاق کی تعداد اس وجہ سے زیادہ ہے کہ بیوی و شوہر ایک دوسرے سے بے جا امید رکھتے ہیں اور کوئی بھی اسلامی اصول پر عمل نہیں کرتے ہیں ۔
آیت الله جوادی آملی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله عبدالله جوادی آملی نے اپنے درس اخلاق کے درمیان نہج البلاغہ میں امیرالمومنین (ع) کی حکیمانہ جملہ کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا : اس جملہ میں امیرالمومنین (ع) سے سوال ہوتا ہے کہ « ایمان کیا ہے کہ خداوند عالم نے قرآن کریم میں اس کے حصول کی تاکید کی ہے » ؛ حضرت نے جواب میں فرمایا « ایمان کے چار ستون ہیں کہ صبر ، یقین ، عدل اور جہاد » اس کے بعد ان سب کی تفسیر کی ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس اشارہ کے ساتھ کہ امیرالمومنین (ع) کی فرمودات کے مطابق عدل کے چار شعبے ہیں بیان کیا : حضرت نے عدل کو دین کی گہری فہم سے تعبیر کی ہے یعنی اگر کوئی دین کی گہری فہم کی صلاحیت رکھتا ہے اور وہ عدل کے دریا میں غواصی کر سکتا ہے تو اس کا ایمان بھی مضبوط ہوگا ۔

انہوں نے وضاحت کی : فقہ اصغر میں عدل کا معنی « واحبات کو انجام دینا اور محرمات سے دوری » بیان ہوا ہے ، لیکن فقہ اکبر میں گہری فکر ، نہر سے عبور کر کے عدل کے سمند میں پہوچنا ، شک سے رہائی اور تقلید سے دوری کے معنی میں بیان کیا گیا ہے ۔   

حضرت آیت الله جوادی آملی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ خداوند عالم قرآن کریم میں لغو باتیں بیان نہیں کی ہے بیان کیا : یہ کہ خداوند عالم ایک طرف ہم لوگوں کو سمجھاتا ہے کہ نماز دین کا ستون ہے ، اگر ہم لوگوں کو نماز پڑھنے کا حکم کرے تو یہ بیہودہ کام ہوگا ، اسی وجہ سے نماز قائم کرنے کا حکم دیا ہے تا کہ جان لیں کہ دین کے ستون کو قائم کرنے کی ضرورت ہے اور اس کو پڑھنے سے کوئی فائدہ نہیں ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬