‫‫کیٹیگری‬ :
29 April 2018 - 18:03
News ID: 435750
فونت
آیت الله مظاهری :
حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ نے کہا : حضرت آیت ‌الله سیستانی نے ان برسوں میں عراق کے مختلف قبیلے کے درمیان اتحاد پیدا کر کے اور شیعہ اور اہل سنت کے درمیان اتحاد کی حفاظت کے ذریعہ اسلام کے دشمنوں کو بھی تنہائی میں گرفتار کر دیا ہے ۔
آیت الله مظاهری و شہرستانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علیہ اصفہان کے سربراہ حضرت آیت الله مظاهری سے حضرت آیت ‌الله سیستانی کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین سید جواد شهرستانی نے ملاقات و گفت و گو کی ۔

حضرت آیت ‌الله  مظاهری نے اس ملاقات میں حضرت آیت ‌الله سیستانی کی قیمتی خدمات و بزرگ مقام اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کی تحفظ و ترقی میں ان کی با اہمیت کردار کو بہت ہی اہم اور باقی رہنے والا جانا ۔

حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ نے اس سلسلہ میں اس بیان کے ساتھ کہ اس موجودہ زمانہ میں اسلام کے اقتدار و شوکت کے لئے سب سے مؤثّر اسباب مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی حفاظت ہے بیان کیا : حضرت آیت ‌الله سیستانی نے ان برسوں میں عراق کے مختلف قبیلے کے درمیان اتحاد پیدا کر کے اور شیعہ اور اہل سنت کے درمیان اتحاد کی حفاظت اور اپنی عالی تدابیر اور الہی فضل و حضرت ولی‌عصر(عج) کے لطف کے ذریعہ اسلام کے دشمنوں کو بھی تنہائی میں گرفتار کر دیا ہے اس وجہ سے اسلام و مسلمان کی حفاظت میں ان کی نمایا کردار شیعت کی تاریخ میں یاد گار رہے گی ۔ /۹۸۹/ف۹۷۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬