رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کی جانب سے حرم مطہر رضوی کے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا ہال میں خواتین کے لیے بین الاقوامی محفل انس باقرآن منعقد ہوئي کہ جس میں متعدد ممالک سے ممتاز قارئین نے شرکت کی۔
اس معنوی محفل میں کہ جس میں ۲۰ ممالک سے زیادہ افراد نے شرکت کی جیسے پاکستان ، ہندوستان، انڈونیشیا، چین، اور عربی ممالک شامل تھے ، ۱۰ بین الاقوامی قاریوں نے قرائت قرآن کریم انجام دی۔
عراق سے "ام سعید" و "ام حسین عامری" ، آذربائیجان سے"تکتم آقا"، ہندوستان سے"مبارکہ جعفری"، چین سے "گل جہاں"، انڈونیشیا سے " نصرت الرحمہ وغیرہ نے شرکت اور قرآن کریم کی قرائت کا شرف حاصل کیا۔
آستان قدس رضوی کا یہ ادارہ مسلسل قرآن کریم کی ترویج اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کی تبلیغ میں ہمیشہ کوشاں ہے۔
اور اس آسمانی کتاب سے انسیت کی خاطر خواتین ، بچوں ، نوجوانوں اور جوانوں کے لیے مختلف بین الاقوامی قاریوں کو مدعو کرکے خصوصی ایام میں اس طرح کی محفلیں منعقد کرتا رہتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس قرآنی محفل کے ساتھ ساتھ حفظ قرآن کی درسگاہ ، قرآنی کہانیاں اورقصوں کی کلاسیں ، آرٹ اور بچوں کی سرگیوں کے پروگرام بھی منعقد ہوئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/