‫‫کیٹیگری‬ :
07 May 2018 - 21:08
News ID: 435838
فونت
شیخ عبدالمهدی کربلائی:
حرم مطهر امام حسین (ع) کے متولی نے مغربی ایشیا کی متعدد جنگوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: دشمن اس بات میں کوشاں ہے کہ اسلام کو شدت پسند اور قتل و غارت کا دین بناکر پیش کرسکے نیز مسلمانوں کو ڈرا دھمکا کر ان کا سرمایہ لوٹ سکے ۔
شیخ عبد المھدی کربلائی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، حرم مطهر امام حسین (ع) کے متولی شیخ عبدالمهدی کربلائی نے پاکستانی وفد سے ملاقات میں دیگر ادیان و مذاھب کے ماننے والوں سے تعلقات قائم کرنے کی تاکید کی اور کہا: دوسروں سے الگ رہنے کی وجہ سے مسائل مبھم رہ جاتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: اگر دین کی تبلیغ کو صحیح طریقے سے انجام دیا جائے تو دوسرے ہدایت پائیں گے اور اس کے برخلاف اگر تبلیغ میں غلط طریقہ اپنایا جائے تو لوگ گمراہ اورمتنفر ہوں گے ۔

شیخ عبدالمهدی کربلائی نے علماء کی فعالیتوں کو موثر جانا اور کہا: اگر دین کے مبلغین صالح ہوں تو لوگ ہدایت پائیں گے لہذا دین کے مبلغین، اسلام کو بخوبی پہچانیں اور اسلام کے بارے میں مطالعہ کریں ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ عصر حاضر میں اسلام خطرات سے روبرو ہے لہذا ہمیں دشمن کی چالوں اور سازشوں کے برابر ہوشیار رہنا چاہئے کیوں کہ دشمن کی بہت ساری چالیں واضح نہیں ہیں اور عوام میں سے بہت سارے لوگ اس کی تشخیص کی توانائی نہیں رکھتے ۔

حرم مطهر امام حسین (ع) کے متولی نے مغربی ایشیا کی متعدد جنگوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: دشمن اس بات میں کوشاں ہے کہ اسلام کو شدت پسند اور قتل و غارت کا دین بناکر پیش کرسکے ، مسلمانوں کو ڈرا دھمکا کر ان کا سرمایہ لوٹ سکے ۔

شیخ عبدالمهدی کربلائی نے تاکید کی کہ ہمیں حقیقی اسلام کی حفاظت کی کوشش کرنی چاہئے اور اگاہ رہیں کہ کچھ لوگ اسلام کو خونخوار و شدت پسند دین بتانا چاہتے ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۷۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬