‫‫کیٹیگری‬ :
08 May 2018 - 10:31
News ID: 435844
فونت
آیت الله جوادی آملی :
حضرت ‌آیت الله جوادی آملی نے اس بیان کے ساتھ کہ اگر ہم بغیر بلائے مہمان کو اپنے دل کے اندر دعوت نہیں کرتے ہیں تو قرآن کے فہم میں کوئی دشواری نہیں ہوگی بیان کیا : اگر اپنی اندرونی مشکلات کو حل کرتے ہیں تو الہی فطرت کے شکوفہ ہونے کا زمینہ فراہم ہوگا ۔
آیت‎الله جوادی آملی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسراء اعلی تعلیمی ادارہ کے اساتید نے حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد اور قرآن کریم کے مفسر سے اسراء عالمی وحیانی علوم فاونڈیشن میں ملاقات و گفتگو کی ۔  

حضرت آیت الله جوادی آملی نے اس ملاقات میں بیان کیا : قرآن کریم انسان کی ہستی و فطرت کے مطابق ہے لہذا ہمارے لئے آشنا ہے ، اگر ہم بغیر بلائے مہمان کو اپنے دل کے اندر دعوت نہیں کرتے ہیں تو قرآن کے سمجھنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی ، لیکن مشکل یہاں پر ہے کہ بغیر بلائے مہمان جو کہ صاحب خانہ سے ہم آہنگ نہیں ہیں وہ اپنی طرف دعوت کرتے ہیں ۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : خداوند عالم نے قرآن کریم میں بیان کیا ہے میں نے انسان کو ایک بغیر لکھے ہوئے لوح کی مانند خلق کیا ہے لہذا اپنے اندر ایسے مہمان کو دعوت کریں جو کہ اس ثروت اور صاحب خانہ سے اہم آہنگ ہو ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے بیان کیا : اگر اپنی اندرونی مشکلات کو حل کرتے ہیں تو الہی فطرت کے شکوفہ ہونے کا زمینہ فراہم ہوگا اور یہ ممکن ہے کہ حضرت رسول و الهی کلام ہمارے کامیابی کے حصول کے لئے روشن و بغیر مانع راہ ہو ۔/۹۸۹/ف۹۷۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬