08 May 2018 - 12:26
News ID: 435853
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ فارس میں نمائندہ و لی فقیہ اور شیراز کے امام جمعہ آیت اللہ اسد اللہ ایمانی کا ۷۱ برس کی عمر میں انتقال ہوگيا۔
آیت اللہ ایمانی

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ فارس  میں نمائندہ و لی فقیہ اور شیراز کے امام جمعہ آیت اللہ اسد اللہ ایمانی کا 71 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا ۔

آیت اللہ ایمانی 1326 ہجری شمسی میں صوبہ فارس کے ضلع کازرون میں ایک مذہبی اور علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ حضرت امام خمینی ( رہ) نے 1358 ہجری شمسی میں مرحوم آیت اللہ ایمانی کو کازرون کا امام جمعہ مقرر کیا اور وہ 1380 ہجری سمشی تک وہاں دینی ،مذہبی، ثقافتی  اور سیاسی  خدمات انجام دیتے رہے اور 1380 ہجری شمسی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مرحوم آیت اللہ ایمانی کو صوبہ فارس میں ولی فقیہ کا نمائندہ اور شیراز کا امام جمعہ مقرر کیا ۔

آیت اللہ ایمانی بیماری کی وجہ سے کچھ عرصہ قبل اسپتال منتقل ہوئے جہاں ان کا بیماری کی وجہ سے انتقال ہوگيا۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے۔/۹۸۹/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬