فرانسیسی صدر نے امریکہ کی جوہری معاہدے سے علیحدگی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے منگل کی رات اپنے ٹوئٹر پیج میں ایران جوہری معاہدے سے ٹرمپ کی عیلحدگی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فرانس، برطانیہ اور جرمنی کی جانب سے امریکی عیلحدگی پر افسوس کا اظہارکیا اور کہا کہ ہم ایک اصولی فریم ورک کے تحت جوہری سرگرمیاں، بیلسٹک میزائل کی سرگرمیاں، مشرق وسطی سمیت شام، یمن اور عراق میں استحکام کے لئے کوشش کرتے رہیں گے-.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ 2015 کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے پر کاربند ہیں اور امریکی عیلحدگی پر اپنے افسوس کا اظہار کر رہے ہیں.
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی رات ایک بار پھر ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف بے بنیاد الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کیا ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے