آیت الله بشیر نجفی:
نجف اشرف عراق کے مراجع تقلید میں سے حضرت ایت الله بشیر نجفی نے معاشرے میں خواتین کے کردار کو اہم جانا اور کہا کہ عورتیں، بچوں کی تربیت اور اپنی حیات میں حضرت زھراء سلام اللہ علیھا کی سیرت کی پیروی کریں کہ پروردگار راضی ہوگا ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف عراق میں سے حضرت ایت الله بشیر نجفی نے پاکستان میں اپنے نمائندہ حجت الاسلام شبیر حسین میثمی اور حوزہ علمیہ "الزهراء" کے طالبات سے ملاقات میں معاشرے میں خواتین کے کردار کو اہم جانا اور کہا کہ عورتیں، بچوں کی تربیت اور اپنی حیات میں حضرت زھراء سلام اللہ علیھا کی سیرت کی پیروی کریں کہ پروردگار راضی ہوگا ۔
حضرت ایت الله نجفی نے اپنی وکیلوں سے درخواست کی کہ اسلامی اخلاق اور احکامات اہل بیت علیھم السلام کی معاشرہ میں تبلیغ کریں اور مومنین سے درخواست کی کہ اس فعالیت کی حمایت کریں ۔
انہوں نے آخر میں بیان کیا کہ اسلام دین محبت و برادری و اصلاح ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۹
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے