‫‫کیٹیگری‬ :
17 May 2018 - 21:55
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 435969
فونت
آیت الله مکارم شیرازی :
حضرت آ‌یت الله مکارم شیرازی نے کہا : اس وقت ہزاروں کی تعداد میں لوگ خاص کر جوان قرآنی مجالس میں شرکت کر رہے ہیں اور اہل بیت علیہم السلام کے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دے رہے ہیں ۔
آیت الله مکارم شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے ایران کے مقدس مقام حرم مطهر حضرت معصومہ (س) میں قرآن کریم کے قرائت کی تقریب میں ماہ مبارک رمضان کی آمد پر سب لوگوں کی خدمت میں مبارک باد پیش کی اور اس الہی نعمت پر شکر ادا کرنے کی تاکید کرتے ہوئے اس مفید مواقع سے اچھی طرح استفادہ کرنے کی شفارش کی ۔

انہوں نے رمضان کے مبارک مہینہ کے پہلے روز کی دعا کے مطالب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : حقیقی روزہ دار صرف منہ اور زبان سے نہیں بلکہ اپنے تمام وجود سے روزہ رکھتے ہیں یعنی روزہ کے وقت میں جھوٹ ، تہمت ، کم فروشی ، افواہ پھیلانے بلکہ کلی طور پر تمام گناہوں سے پرہیز کرتے ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ حقیقی روزہ دار کا قلب خداوند عالم کے علاوہ کسی پر توجہ نہیں رکھتا ہے بیان کیا : حقیقی شب زندہ دار بھی جب بارگاہ خداوند عالم کے سامنے ہوتے ہیں تو ان کا تمام وجود نورانیت و روحانیت میں ڈوب جاتا ہے ۔

انہوں نے امام علی علیہ السلام کے فرمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : امیر المومنین علیہ السلام فرماتے ہیں کچھ لوگ ہیں کہ روزہ سے ان کے نصیب میں سوائے بھوک و پیاس کے کچھ اور حاصل نہیں ہوتا اور شب زندہ داری کے بجائے بی خوابی و تھکاوٹ ان کے حصہ میں ہوتا ہے ؛ رمضان کے مبارک مہینہ کے پہلے روز کی دعا میں خداوند عالم سے چاہتے ہیں کہ ہم لوگوں کو خواب غفلت سے بیدار کرے ۔/۹۸۹/ف۹۷۶/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬