19 May 2018 - 13:49
News ID: 435972
فونت
پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آزاد فلسطینی ریاست کےعزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے لیے مل کر اقوام متحدہ میں آواز اٹھانا ہوگی جب کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کرائی جائے۔
آزاد فلسطینی ریاست

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، استنبول میں فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی کے غیر معمولی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی اور اسرائیلی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کی آزادانہ اورشفاف تحقیقات کرائی جائے۔

پاکستان کے وزیراعظم نے آزاد فلسطینی ریاست کےعزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اختلافات بھلا کر او آئی سی فورم سے مضبوط موقف دینا ہوگا اور فلسطینیوں کے لیے مل کر اقوام متحدہ میں آواز اٹھانا ہوگی جب کہ سلامتی کونسل فلسطین کے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمعہ کو یوم یکجہتی فلسطین کے طورپرمنایا گیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬