‫‫کیٹیگری‬ :
17 May 2018 - 21:06
News ID: 435970
فونت
آیت ‎الله مظاهری :
حضرت آیت ‌الله مظاهری نے رمضان کے مبارک مہینہ کے برکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ہم لوگوں کو ہوشیار رہنا چاہیئے کہ کم سے کم رمضان کے مبارک مہینہ میں ہم سے گناہ سرزد نہ ہو سکے تا کہ روزہ قبول ہو ، گناہ روزہ کے قبولیت میں مانع ہے ۔
آیت ‎الله مظاهری

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ حضرت آیت الله حسین مظاهری نے ماہ مبارک رمضان کی آمد پر اس مہینہ کی فضیلت و خصوصیات میں سے ایک قرآن کریم کا اس مہینہ میں نزول جانا ہے اور اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : قرآن کریم ایک عظیم کتاب ہے اور خداوند عالم نے اس کتاب کے مقام کو بلند و عظیم قرار دیا ہے ۔

انہوں نے اس مہینہ میں شب قدر کے ہونے کو اس مبارک مہینہ کی ایک دوسری حصوصیات میں سے جانا ہے اور وضاحت کی : یہ دلیل ہے کہ اس مبارک مہینہ میں شب قدر کا ہونا قرآن کریم کی تاکید و اشارہ ہے کہ خداوند عالم نے سورہ مبارک قدر میں اس مطالب کی طرف اشارہ کیا ہے کہ جو شخص بھی شب قدر کو درک کر لے ایک عمر کے ندازہ خداوند عالم اس کو ثواب عطا کرتا ہے ۔

حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ نے بیان کیا : اس مبارک مہینہ کی دوسری خصوصیت یہ ہے کہ لوگوں کی عبادات و اعمال اس مہینہ میں کئی گنا ہو جاتی ہیں ، ایک یہ کہ اس مہینہ میں نماز شب ایک عمر کی عبادت کا ثواب رکھتا ہے ، ایک نماز ظہر و عصر جماعت کے ساتھ اور خداوند عالم کے مخلوق کی خدمت یا قرآن کریم کی تلاوت کا ثواب اس مہینہ میں دوسرے اعمال سے زیادہ ہیں ۔ /۹۸۹/ف۹۷۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬