‫‫کیٹیگری‬ :
05 June 2018 - 16:26
News ID: 436172
فونت
حجت الاسلام سید مبارک علی موسوی :
مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب نے کہا کہ حضرت علی علیہ اسلام کی حیات طیبہ سے یتیم پروری کا درس حاصل کرنا چاہیے۔
 سید مبارک علی موسوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب حجت الاسلام سید مبارک علی موسوی نے 19 رمضان المبارک ضربت علی علیہ اسلام کے موقع پر دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولائے کائنات حضرت علی علیہ اسلام کی حیات طیبہ کا ہر دن ہمارے لیے نمونہ عمل ہے۔

انہوں نے بیان کیا کہ آپ کی پوری زندگی فقط خوشنودی خدا اور اطاعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں بسر ہوئی۔عدالت ہو کہ شجاعت، عبادت ہو یا فہم و فراست، سخاوت ہو یا طہارت، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے علاوہ پوری کائینات میں مولا علی علیہ السلام کا کوئی جواب نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کی عبادت کائنات میں شہرہ آفاق تھی، آپ کی ایک کیفیت یہ تھی کہ وضو شروع کرتے تھے تو چہرہ کا رنگ بدل جاتا تھا، کہ رب العالمین کی بارگاہ میں حاضری دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولائے کائنات علی بن ابی طالب علیہ السلام کو دنیا اور اس کی رونقوں اور لذتوں سے کوئی غرض نہیں تھی، لہٰذا دنیا میں جو کام بھی ہوتا تھا محض رضائے الٰہی کی خاطر ہوتا تھا اور آپ جو کام بھی کرتے محض ثواب و مرضات خداوندی کے لئے ہوتا۔

حجت الاسلام مبارک علی موسوی کا مزید کہنا تھا کہ مولائے کائنات حضرت علی علیہ اسلام کی حیات طیبہ سے یتیم پروری کا درس حاصل کرنا چاہیے۔ حضرت علی علیہ اسلام امت کے باپ کا درجہ رکھتے ہیں اور آپ نے ہمیشہ راتوں کو جا جا کر یتیموں کے دکھوں کا مداوا کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬