‫‫کیٹیگری‬ :
08 June 2018 - 16:31
News ID: 436199
فونت
آج؛
عالمی یوم القدس کے احتجاج کا مقصد اسرائیلی بربریت اور دنیا بھر میں ہونے والے مظالم کے خلاف نفرت کا اظہار کرنا ہے۔
 عالمی یوم القدس کے مظاہرے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قبلہ اول کی صیہونی قبضہ سے آزادی کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف آج جمعہ کے روز پوری دنیا میں عالمی یوم القدس منایا گیا ۔

بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رح) کے حکم کے مطابق عالمی یوم القدس ہر سال مظلوموں کی حمایت کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے اور دنیا کا ہر ذی شعور، ظلم کو انسانی تقاضوں کی توہین سمجھتا ہے۔

فلسطین کے مسلمانوں کے خلاف اسرائیل کے بڑھتے ہوئے مظالم، عالم اسلام کے وقار پر حملہ ہے۔ مسلمانوں کے ازلی دشمن اور قبلہ اول پر قابض اسرائیل کی نابودی کے لئے امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے تاہم یہ امر افسوسناک ہے کہ اسلامی ممالک کے ہر اتحاد سے صرف مسلمانوں کو ہی نقصان پہنچا۔

قبلہ اول کی آزادی مسلمانوں پر قرض ہے۔ عالم اسلام کو تفرقوں میں الجھا کر اسرائیل اور اسلام دشمن طاقتوں کی معاونت کی جا رہی ہے۔

قبلہ اول پر اسرائیلی یلغار کے پیچھے امریکہ، برطانیہ اور اس کے اتحادی ممالک کی سازشیں کارفرما ہیں۔ استعماری قوتیں مسلمانوں کے وحدت کو پارہ پارہ کرکے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل میں مصروف ہیں۔

مظلوم فلسطینوں کی حمایت میں عالمی یوم القدس کے روز گھروں سے نکل کر احتجاج میں شامل ہونا ہر شخص کا شرعی فریضہ ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬