‫‫کیٹیگری‬ :
23 June 2018 - 12:38
News ID: 436352
فونت
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس مقامات کے امور کی عالمی نگراں کمیٹی نے سعودی عرب میں مقدس مقامات کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کئے جانے اور شام و قطر کے مسلمانوں کو فریضہ حج کی ادائیگی سے محروم کرنے سے متعلق آل سعود حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو شریعت اسلام کے خلاف قرار دیا ہے۔
الحرمین واچ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے امور کی نگراں بین الاقوامی کمیٹی نے اپنے بیان میں ایک بار پھر سعودی عرب میں مقدس مقامات کے امور مشترکہ طور پر چلائے جانے کی ضرورت کے بارے میں اسلامی حکومتوں اور اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فریضہ حج کے امور چلانے میں ریاض کی ناکامی اور ہزاروں مسلمانوں کو حج و عمرے سے محروم کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت، مکہ و مدینے کے مقدس مقامات کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر رہی ہے۔

آل سعود حکومت نے اپنے مخالف اسلامی ملکوں پر دباؤ ڈالنے کے لئے بعض اسلامی ملکوں منجملہ شام، قطر اور یمن کے شہریوں کو مناسک حج میں شرکت سے محروم کر دیا ہے جس پر ان ملکوں کے حکام نے شدید احتجاج کیا ہے اور آل سعود حکومت کے اس اقدام پر کڑی تنقید کی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬