23 June 2018 - 13:07
News ID: 436356
فونت
انڈونیشا میں داعش سے وابستہ عناصر کے سرغنے کو ملک میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی ہے-
داعش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انڈونیشیا کی ایک عدالت نے جمعہ کو داعش سے وابستہ عناصر کے سرغنے امان عبدالرحمن کو داعش کی سرگرمیوں اور دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں موت کی سزا سنائی ہے-

عدالت کے جج نے کہا کہ جیل میں رہتے ہوئے بھی امان عبدالرحمن ملک میں دہشت گردانہ حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا- عدالت نے امان عبدالرحمن پر داعش کے سے رابطہ رکھنے اور دو ہزار سولہ میں جکارتہ کیفے پر خود کش بم حملے میں ملوث ہونے کی فرد جرم  عائد کی تھی۔

اس حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے- کچھ عرصے قبل انڈونیشیا کے شہر سورا بایا میں بھی کلیساؤں پر حملے میں تیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی- /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬