‫‫کیٹیگری‬ :
23 June 2018 - 19:19
News ID: 436364
فونت
قومی میڈیا کے سربراہ سے ملاقات میں؛
حضرت آ‌یت الله ناصر مکارم شیرازی نے بعض مقامات پر پوشیدہ طور سے ۲۰۳۰ دستاویز کے اجراء کئے جانے کی بہ نسبت متنبہ کیا اور کہا: دھیان رکھیں کہ ۲۰۳۰ دستاویز ریڈیو ٹی وی میں گھسنے نہ پائے ۔
آیت الله مکارم شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے قومی میڈیا کے سربراہ اور ذمہ داروں سے ملاقات میں ان کی فعالیتوں اور کوششوں کی قدردانی اور کہا: جب تک ریڈیو ٹی وی انقلاب اسلامی اور نظام اسلامی کے ساتھ ساتھ ہے میں بھی آپ کا حامی رہوں گا ، البتہ کچھ کمیاں بھی ہیں کہ ان شاء اللہ اس پر توجہ کریں گے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ بعض چیزوں کے ایڈ سے پہلے ان کے بارے میں اچھی طرح تحقیقات کی جائیں کہا: حالیہ دنوں میں مردوں اور عورتوں کی نسل بندی کے حوالے سے ایک انجیکشن کا ایڈ کیا گیا جس کے سلسلہ میں کہا گیا کہ وزیر نے دستخط کی تھی ، تو کیا وزیر معصوم ہے ؟ لہذا اس طرح کی چیزوں کے ایڈ سے پہلے ان کے بارے میں تحقیقات کی جائیں ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے بعض مقامات پر پوشیدہ طور سے ۲۰۳۰ دستاویز کے اجراء کئے جانے کی بہ نسبت متنبہ کیا اور کہا: بتایا جاتا ہے کہ اس دستاویز کے بند، بعض وزارت خانوں میں پوشیدہ طور سے اجراء کئے جارہے ہیں کہ ہم نے ان وزارت خانوں کو یاد آوری کرائی ہے ، بعض افراد معتقد ہیں کہ ممکن ہے کہ ۲۰۳۰ دستاویز آہستہ آہستہ ریڈیو ٹی وی میں بھی گھس جائے لہذا اس پر خصوصی توجہ رکھیں کہ یہ دستاویز کو ریڈیو ٹی وی میں گھسنے نہ پائے ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬