‫‫کیٹیگری‬ :
23 June 2018 - 20:24
News ID: 436366
فونت
حجت الاسلام والمسلمین حسینی خراسانی:
خبرگان رھبر کونسل کے رکن نے یہ کہتے ہوئے کہ خاندان رسالت اور ائمه هدی(ع) کی قبریں ہمیشہ وحدانیت کا مرکز رہی ہیں کہا: مسلمان اگر مرقد رسول اسلام(ص) سے غافل ہوگئے تو وھابی اسے بھی گرادیں گے ۔
حجت الاسلام و المسلمین حسینی خراسانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، خبرگان رھبر کونسل کے رکن حجت الاسلام والمسلمین سید احمد حسینی خراسانی نے « آسمان حرم کے ستاروں » کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا: حضرت محمد و آل محمد(ص) کے حرم اور قبروں سے توسل وہ موضوعات ہیں جس کے سلسلہ میں معصومین علیھم السلام ، اسلامی متکلمین اور فقھاء نے کافی گفتگو کی ہے ۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ خاندان رسالت اور ائمه هدی(ع) کی قبریں ہمیشہ وحدانیت اور توحید الھی کا مرکز رہی ہیں کہا: انہیں بنیادوں پر ائمہ طاھرین نے ہمیشہ ان قبروں کے تحفظ کی تاکید ہے ، اس کے برخلاف دشنموں نے ہمیشہ ان قبروں کے خلاف سازش کی ، کربلائے معلی میں روضہ امام حسین علیہ السلام کو مٹی کے ڈھیر میں بدل دیا گیا ، بقیع میں ان کی قبروں کو گرایا گیا اور حرم امام رضا علیہ السلام میں بم بلاسٹ کیا گیا ۔

حوزہ علمیہ کے اس استاد نے واضح طور سے کہا: دشمنوں نے عوامی افکار کو فریب دینے کے لئے زیارت اهل بیت(ع) کو شرک اور بت پرستی بتایا تاکہ اس فریب کی آڑ میں ائمہ کی قبروں کو منھدم کرسکیں اور ان مقدس مقامات میں موجود مال و سرمایہ کو غارت کرسکیں ۔

حجت الاسلام والمسلمین حسینی خراسانی نے 30 خرداد 1373 ھجری شمسی مطابق ۲۰ جون ۱۹۹۴ عیسیوی کو حرم مطھر حضرت امام رضا علیہ السلام میں ہونے والے درد ناک سانحہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: تاریخ سے یہ سانحہ ھرگز فراموشی کے نذر نہ کیا جائے ، اس طرح کے پروگرام کے ذریعہ منافقین ، جنایتکاروں اور دشمنوں کی دشمنی سے نئی نسل کو با خبر کیا جائے ۔

انہوں ںے مزید کہا: اسلام کے دشمن بخوبی سمجھ چکے ہیں کہ اهل بیت(ع) کے حرم اعتقادات اور اسلامی حقائق کے نشر کا مرکز ہیں لہذا انہوں نے قبور اهل بیت(ع) کو مٹانے کی ٹھانی ، اگر مسلمان ایک لمحہ کو غافل گئے تو وھابی رسول الله(ص) کے مرقد کو بھی گرا دیں گے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬