کوربین:
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما نے حکومت برطانیہ کی جانب سے یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کو ہتھیاروں سے لیس کئے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے اس قسم کا اقدام فوری طور پر روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رہورٹ کے مطابق، رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما جیرمی کوربن نے یمن میں سیاسی عمل کی بحالی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ لندن، ریاض کی فوجی حمایت کرنا بند کرے۔
برطانیہ کی حزب اختلاف کے رہنما نے کہا کہ یمن میں بحران کو صرف مذاکرات سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔
کوربین نے کہا کہ ایسی حالت میں سعودی عرب ملنے والے ہتھیار یمنی عوام کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں ریاض کو ہتھیاروں کی فروخت بند کی جانی چاہئے۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے