‫‫کیٹیگری‬ :
23 June 2018 - 19:49
News ID: 436365
فونت
آیت الله اعرافی:
قم ایران کے امام جمعہ نے کہا: FATF کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ دھشت گردی کی غلط تفسیر کے ذریعہ استقامت کی شہ رگوں کو کاٹ دیا جائے اور جنایت کار اسرائیل کے لئے امنیت فراہم کی جائے ۔
آیت الله علی رضا اعرافی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حوزات علمیہ کے ذمہ دار آیت الله علی رضا اعرافی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں جو مصلائے قدس قم میں سیکڑوں نمازیوں کی شرکت میں منعقد ہوا ، ملک میں بڑھتی ہوئی طلاق کی شرحوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: افسوس گذشتہ برس ملک میں طلاق کی شرحیں اور شادی کی عمر بڑھ گئی ۔

انہوں نے مزید کہا: ثقافتوں کی اصلاح جائے اور انہیں اسلامی آئین کے مطابق قرار دیا جائے کیوں کہ طلاق کی شرحوں اور شادی کی عمر کے بڑھنے سے خانوادوں کی معنویت کو خطرہ لاحق ہوگا نیز جوان نسل خطرات سے روبرو ہوگی ۔

آیت الله اعرافی نے 8 شوال یوم انھدام جنت البقیع کی جانب اشارہ کیا اور کہا: یہ دن تکفیری وھابیوں کے ہاتھوں ایک تلخ واقعہ کی یاد دہانی ہے ، آل سعود نے اپنے اس عمل سے اسلام اور شیعت کے مقدسات کی بے حرمتی کی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: جنت البقیع میں قبروں کا منھدم کیا جانا اسلامی آثار قدیمہ کی نابودی اور انسانی حقوق کا کھلم کھلا نقض کرنا ہے مگر افسوس انسانی حقوق کے دعویداروں نے اس اسلامی میراث اور محبان اہل بیت علیھم السلام کا دفاع نہ کیا ، پروردگار عالم سے دعا ہے کہ آل سعود جلد از جلد منھ کی کھائے اور ملت اسلامیہ ان کے ہاتھوں سے نجات پالے ۔

قم ایران کے امام جمعہ نے کہا: FATF کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ دھشت گردی کی غلط تفسیر کے ذریعہ استقامت کی شہ رگوں کو کاٹ دیا جائے اور جنایت کار اسرائیل کے لئے امنیت فراہم کی جائے ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬