23 June 2018 - 20:44
News ID: 436367
فونت
مفتی مصر کے مشاور نے تاکید کی کہ امتحانات میں کامیابی جیسے دنیاوی مسائل کے لئے دعا کرنا شرعا جائز ہے ۔
شیخ مجدی عاشور

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین مصر کے اہل سنت عالم دین اور مفتی مصر کے مشاور شیخ مجدی عاشور نے ایک استفتاء کے جواب میں، امتحانات میں اپنے بچوں کی کامیابی جیسی دعا کو شرعا جائز قرار دیا ۔

شیخ عاشور نے کہا: دنیاوی مسائل کے لئے دعا جیسے امتحانات اور زندگی کے دیگر مراحل میں بچوں کی کامیابی کے لئے دعا کرنا شرعا جائز ہے اور اس عمل کی حرمت کے حوالے سے بعض افراد کے بیانات صحیح نہیں ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: بعض لوگوں کے کہنے کے برخلاف دنیاوی مسائل کے لئے دعا کرنا، اسلامی مقدسات یا خداوند عالم کی توھین نہیں ہے ۔

مفتی مصر کے مشاور نے یاد دہانی کی: جو بھی اسم آعظم اور اسماء حسنی الھی کے وسیلہ پروردگار سے دعا کرے گا اس کی دعائیں قبول ہوں گی ۔

واضح رہے کہ مصر کے بعض مفتیوں نے امتحانات میں بچوں کی کامیابی کے حوالہ سے والدین کے ذریعہ دعا کے سلسلہ میں کئے گئے ایک استفتاء کے جواب میں اس دعا کو ناجائز اور پروردگار کی توھین قرار دیا ہے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬