23 June 2018 - 13:18
News ID: 436358
فونت
سورنا ستاری :
سائنس اور ٹیکنالوجی کے امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے مشیر نے کہا ہے کہ سائنسی میدان میں ترقی کے لحاظ سے ایران چونتیسویں نمبر سے سولہویں نمبر پر پہنچ گیا ہے-
سورنا ستاری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انھوں نے برسلز میں ایران اور یورپ کے مابین اقتصادی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کی دوسری بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سائنسی پیداوار کے میدان میں مغربی ایشیا میں پہلے نمبر پر ہے-

ان کا کہنا تھا کہ ایران میں اعلی تعلیم کے حصول میں مشغول طلبا کی تعداد چوبیس لاکھ سے بڑھ کر اڑتالیس لاکھ ہو گئی ہے- سورنا ستاری نے کہا کہ اس علمی پیشرفت نے ایران کو انجینئیروں کی تعداد کے اعتبار سے دنیا میں پانچویں نمبر پہنچا دیا ہے-

انہوں نے برسلز کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بایو، نانو، رینیو ایبل انرجی اور اسٹم سلز کے میدان میں غیر معمولی ترقی کی ہے-

سائنس و ٹیکنالوجی کے امور میں صدر کے مشیر سورنا ستاری نے کہا کہ ایران ایک بڑی آبادی کا حامل ملک ہے جس کے بیشتر افراد تعلیم یافتہ ہیں اور ایرانیوں میں بے شمار صلاحیتیں اور توانائی پائی جاتی ہے-

انہوں نے دوا سازی کے میدان میں بھی ایران کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران، دنیا کے دس ملکوں کو بایولوجیکل دوائیں برآمد کر رہا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬